11 نومبر 2011 - 20:30

استنبول…ترکی میں مسافر کشتی کو اغوا کر نے والے ہائی جیکر کو ہلاک کردیا گیا ۔

ابنا: سیکیورٹی فورسز نے 12گھنٹے بعدکشتی پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ مسافر کشتی کو کل اغوا کر لیا گیا تھا اس پر 18 مسافروں کے علاوہ 24افراد سوار تھے۔استنبول کے گورنر کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 12 گھنٹے بعد ہائی جیکر کو ہلاک کردیا اور کشتی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 سالہ ہائی جیکر کے پاس دھماکا خیز مواد تھا اور وہ دہشت گردکالعدم تنظیم کردستان ورکرزپارٹی کا رکن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی پر سوار مسافر اور عملہ کے ارکان محفوظ ہیں۔اس سے پہلے کی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ کشتی کو چار سے پانچ کرد باغیوں نے اغوا کر لیا ہے۔ 
.......

/169