ابنا: منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق الديہ نامي علاقے ميں شہيد الحاج علي الديہي کي مجلس ترحيم کے بعد آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي دستوں نے اس گاؤں اور اسلامي وفاق پارٹي کے سيکريٹري جنرل کے گھر کا محاصرہ کرليا ہے-شہيد الحاج علي الديہي اسلامي وفاق پارٹي کے سربراہ کے والد تھے جنہيں سيکورٹي دستوں نے گزشتہ ہفتے تشدد کا نشانہ بناکر شہيد کرديا تھا -
دوسري جانب بحرين کے ايک سياسي کارکن ابراہيم المدہون نے بحريني عوام کے پر امن مظاہروں کي شديد سرکوبي کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے افسوس کي بات ہے کہ سلامتي کونسل جيسے عالمي ادارے ، بحريني عوام کي سرکوبي پر خاموش ہيں -
انہوں نے بحرين کي وفاق اسلامي تنظيم کے سيکريٹري جنرل کے والد کي فاتحہ خواني ميں شرکت کرنے والوں کي سرکوبي کے بارے ميں کہا کہ اس سے سعودي عرب اور آل خليفہ کے فوجيوں کي وحشيانہ خو پوري دنيا کے سامنے واضح ہو گئ - ابراہيم المدہون نے کہا کہ بحرين کي حکومت کا دعوي ہے کہ مظاہرين کے پاس اسلحے ہيں جبکہ پوري دنيا ديکھ رہي ہے کہ بحرين کے مظاہرين کے پاس صرف ايمان اور صبر کا ہتھيار ہے اور يہ وہ ہتھيار ہيں جو آل خليفہ حکومت کو شکست سے دوچار کر ديں گے-............
/169