6 نومبر 2011 - 20:30

بوسٹن پر قبضہ کرو تحریک کے ایک بانی کیوین ڈاناہار نے کہا ہے کہ امریکی عوام ملک میں نظام کی تبدیلی پر زور دے رہے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کیوین ڈاناہار نے پریس ٹی وی سے بات چیت میں دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے آٹھ سو چھپن فوجی اڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اپنے ملک میں سیاسی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پوری دنیا میں امریکہ کے سینکڑوں فوجی اڈے ہونے کے باوجود امریکہ کی قومی سلامتی کو ہر روز سنگین خطرات لاحق ہو رہے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی حکومت کا موجودہ سیاسی نظام ناکام ہو چکا ہے۔دوسری جانب وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے دسیوں سرگرم کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ نیویارک پولیس کے ترجمان نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان افراد کو امن عامہ میں خلل ڈالنے اور ان میں سے تین افراد کو پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے۔ پولیس نے اٹلانٹا میں بھی وال اسٹریٹ تحریک کے حامی بیس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ادھر برطانوی پولیس نے لندن اسٹاک ایکسچینج پر قبضہ کرو کے مظاہرے میں شرکت کرنے والے گيارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تقریبا ایک ہزار افراد نے برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر کے گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس مظاہرے کو غیرقانونی قرار دیا ہے لیکن مظاہرے کے منتظمین نے کہا ہے کہ پولیس کا دعوی بےبنیاد ہے اور مظاہرین نے اس مظاہرے کے لیے اجازت حاصل کی تھی۔...........

/169