ابنا: ہندوستان کے سيکريٹري خارجہ رنجن متھائي نے کہا ہے کہ پاکستان کي جانب سے ہندوستان کو تجارت کے ليے سب سے پسنديدہ ملک کا درجہ ديئے جانے ميں کچھ وقت لگے گا-انہوں نے کہا کہ پاکستاني حکومت کے ذرائع کے مطابق کابينہ نے ہندوستان کے ساتھ تجارتي تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو منظوري دے دي ہے اور ہندوستان کو پسنديدہ ترين ملک کا درجہ دينا بھي اسي عمل کا حصہ ہے- دريں اثنا فرانس پريس نے پاکستاني کے سرکاري ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ اسلام آباد نے ہندوستان کو تجارت کے ليے سب سے پسنديدہ ملک کا درجہ ديئے جانے کا اصولي فيصلہ کر ليا ہے ..............
/169