2 نومبر 2011 - 20:30

بحرين کي احرار پارٹي کے رہنما نے کہا ہے کہ سياسي قيديوں کو ايذائيں دينا آل خليفہ حکومت کي دائمي پاليسي ہےـ

ابنا: سعيد الشہابي نے آئي آر آئي بي کي عربي سرويس کو انٹرويو ديتے ہوئے بحرين کي تحقيقاتي کميٹي کي رپورٹ کا حوالہ ديا جس ميں کہا گيا ہے کہ جيلوں ميں قيديوں کو ايذائيں دينے کے تين سو معاملات سامنے آئے ہيں ـ انہوں نے کہا کہ آل خليفہ حکومت سياسي قيديوں کو ايذائيں ديگر عالمي قوانين ہي نہيں بلکہ بحرين کے آئين کي بھي خلاف ورزي کر رہي ہے جس کي تدوين اس نے خود کي ہےـ

انہوں نے کہا کہ جو حکومت منصوبہ بندي کے ساتھ اپنے شہريوں کا قتل عام کر رہي ہے اسے اقتدار سے بے دخل کر ديا جانا چاہئےـ احرار پارٹي کے سکريٹري جنرل نے مظاہرين کے خلاف بحريني سيکورٹي فورس اور قابض سعودي فوجيوں کے جرائم کے تسلسل کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ حکومت بحرين قانوني حيثيت کھو چکي ہے اور عوام کي دشمن بن گئي ہے اسي لئے آل خليفہ حکومت گرنے تک عوامي احتجاج کا رکنا ممکن نہيں ہےـ

تحقيقاتي کميٹي کے سربراہ محمود شريف بسيون نے پہلي نومبر کو اپني رپورٹ ميں کہا کہ تين سو قيديوں کو ايذائيں دي گئي ہيں- انہوں نے کہا کہ ايذا رساني حکومت بحرين کي طے شدہ اسٹريٹيجي ہےـ............

/169