ابنا: مجلس وحدت مسلمین پنجا بکے سیکرٹری جنرل علامہ عبدا؛خالق اسدی نے کہا ہے کہ اقتدار کے پجاری سیاست دانوں نے ملکی عزت و وقار اور سلامتی کو دائو پر لگارکھاہے۔ حکومت اور اپوزیشن میں جنگ فقط کرسی کے لیے ہے۔ عوام کومہنگائی،دہشت گردی اور لاقانونیت سے نجات کے لیے انقلابیوں کاساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ا یم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر لاہور میں مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا ، انہوں نے کہاکہ ان دنوں وطنِ عزیز خصوصا پنجاب کا صوبائی
دارلحکومت لاہورسیاسیسر گرمیوں کا اکھاڑا بن چکا ہے اور سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر اپنی ذہنی پستی کا ثبوت دے رہے ہیں، ہر سیاستدان دوسروں کی کردار کشیکر کے خود کو پاکباز ثابت کر نے کی جدو جہد کر رہا ہے ، علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پاکستان کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور سیاستدانوں کہ چالبازیوں سے بخوبی آگا ہ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو عوام کی فکر ہوتی توروزانہ کی بنیادوں پرہونے والے قتل عام،مہنگائی،بیروزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کرتے۔یہ جلسے جلوس محض اقتدار اور کرسی کی جنگ ہے۔اس ملک کے محکوم اور مظلوم عوام کی فلاح صرف اور صرف اسلامی انقلاب ہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتیں مل کر مغرب پرست سیاسی لیٹروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کریں کہ انیں۔اسی میں ملکی سالمیت اور عوام الناس کی بقاء ہے۔
...........
/169