ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے ترکی میں مظلوموں کی حامی انجمن کی اپیل پر ہوئے ہیں۔ غیر سرکاری نتظیموں کے کارکنوں نے انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا اور ترکی میں نیٹو کی میزائيل شیلڈ نصب کئےجانے کی مذمت کی ۔ مظلوموں کی حامی انجمن کی ایک رہنما محترمہ شریفہ آریمان نے انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں سے خطاب میں کہا کہ ترکی حکومت کو اس کی سرزمیں پر میزائيل شیلڈ نصب کرنے کی امریکی درخواست کو مسترد کردینا چاہیے۔ امریکہ نے ترکی کے صوبہ مالاتیا کے کورہ جیک علاقے میں نیٹو کی میزائل شیلڈ نصب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ترک حکومت نے عوام کی شدید مخالفت کے باوجود نیٹو کی میزائل شیلڈ نصب کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اوردعوی کیا ہے کہ یہ میزائیل شیلڈ علاقے میں کسی ملک کے لئےخطرہ نہیں ہے اور نہ مسئلہ بنے گي۔ یاد رہے امریکی حکام نے حال ہی میں اعتراف کیا ہےکہ ترکی میں میزائل شیلڈ نصب کرنے کا مقصدصیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔...........
/169