ابنا: عبد الحفيظ غوقہ نے کہا کہ قومي فوج کي تشکيل کے ساتھ ہي مقامي فوجي کونسلوں کو منحل کر ديا جائے گاـ انہوں نے کہا کہ فوج کي اعلي کمان اور مختلف شعبوں کي بہتر طريقے سے تشکيل عمل ميں لائي جائے گي اور ہم عبوري قومي کونسل ميں وزارت دفاع بھي بنائيں گے تاکہ فوج کي تشکيل کا عمل آسان ہو جائےـ عبد الحفيظ غوقہ نے کہا کہ ليبيا کے انقلابيوں نے اعلان کر ديا ہے کہ وہ ہتھيار واپس کرنے کے لئے تيار ہيں ـ دوسري جانب بنغازي ميں عوام نے مظاہرے کرکے مطالبہ کيا ہے کہ شريعت اسلامي کو قانون سازي کي بنياد قرار ديا جائےـ مظاہرين نے بنغازي کے تحرير اسکوائر پر اجتماع کيا اور کہا کہ قرآن کريم اساس زندگي ہے بنابريں ليبيا کا نيا آئين بھي اسلامي شريعت کي بنياد پر تيار کيا جانا چاہئےـ عبوري قومي کونسل کے سربراہ مصطفي عبد الجليل بھي اعلان کر چکے ہيں کہ دين اسلام ليبيا کے نئے آئين کا سرچشمہ قرار پائے گا-
...........
/169