27 اکتوبر 2011 - 20:30

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بیان کو غیر معتبر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان اس کی جہالت اوربےخبری کا واضح ثبوت ہے۔

ابنا:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بیان کو غیر معتبر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان اس کی جہالت اوربےخبری کا واضح ثبوت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے امریکی عوام بالخصوص امریکی جوانوں کی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ امریکہ اس وقت سخت مالی بحران اور بے روزگاری کے مسئلہ سے دوچار ہے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جھوٹ اور منہ زوری کے ذریعہ دیگر ممالک پر اپنی دھونس جمانے کی کوشش کرتی ہے لیکن ایرانی عوام نے امریکی دھونس و دھمکی کو گذشتہ تیس برسوں سے نظر انداز کررکھا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے تہران میں مجازی سفارتخانہ کھولنے، ایران کے خلاف سعودی سفیر کے قتل کی سازش کرنے اور ضد انقلاب افراد کی بھر پور حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف گذشتہ تیس برس سے امریکی جھوٹی اور بے بنیاد سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن امریکہ کو تمام سازشوں کے باوجود ہر میدان میں ناکامی و شکست کا سامنا ہے. .........../169