ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق يورپي رہنماؤں نے کوشش کي ہے ايک جامع حکمت عملي وضع کرکے يورپ سے قرضے کے بحران کو ختم کرديں-يورپي سربراہوں کي يہ کوششيں ايسے عالم ميں انجام پا رہي ہيں کہ آج بدھ کے اہم اجلاس سے قبل اس بات کي علامتيں ملنے لگي ہيں کہ يورپي حکام اس سلسلے ميں متفق نہيں ہو پا رہے ہيں-
يورپي حکام کے مطابق يورو زون کے سترہ ممالک، يورپ کو اقتصادي بحران سے نجات دلانے کے پيکيج کي دو شقوں پر اب تک ايک دوسرے سے متفق نہيں ہو سکے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق يورپي يونين کے رکن دس ممالک جو يورو کا استعمال نہيں کرتے ہيں، يورپي بينکوں کے سرمائے ميں اربوں يورو کا اضافہ کرنے کي تجويز سے اتفاق نہيں رکھتے اور اسي ليے يورپي يونين کے وزرائے اقتصاد کا اجلاس، جو بدھ کے سربراہي اجلاس سے قبل منعقد ہونے والا تھا، منسوخ کر ديا گيا.
..............
/169