24 اکتوبر 2011 - 20:30

ليبيا كے مفتی «شيخ الصادق الغريانی»، نے ايك فتوٰی صادر كر كے ليبيا كے معزول آمر معمر قذافی كی نماز جنازہ صرف اس كے اہل خانہ كے لیے جائز قرار دی ہے ۔

ابنا:  «شيخ الصادق الغريانی»، نے اس بارے كہا : شرعی اعتبار سے مساجد میں معمر قذافی كی نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے ۔

شيخ الغريان نے مزيد كہا : جائز نہیں ہے كہ مسلمان ، علماء اور آئمہ مساجد قذافی كے جنازے پر نماز ميت پڑھیں ، چونكہ وہ اعلانیہ كافر اور سنت نبوی كا منكر تھا اور زمانہ اقتدار میں اس كے اخلاق و كردار سے عياں تھا كہ وہ دائرہ دين سے خارج ہو چكا ہے ۔  ...........

/169