اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک عرب ٹی وی نے قومی عبوری کونسل کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کرنل معمر قذافی کو آج علی الصبح ایک نامعلوم مقام پر دفنا دیا گیا ہے۔قبل ازیں قومی عبوری کونسل کے حکام نے بتایا تھا کہ قذافی کو صحرا میں نامعلوم مقام پر دفن کیا جائے گا۔قذافی کے جسد خاکی کو مصراتہ کے سردخانے میں رکھا گیا تھا جہاں لاکھوں لیبیائیوں نے ان کے جسد کو عبرت کے نشان کے عنوان سے قریب سے دیکھا۔گوکہ بعید از قیاس نہیں ہے کہ ان کی تدفین روکے رکھنے میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہو کیونکہ مغربی دنیا لیبیائی عوام کو قذافی کی مشکوک ہلاکت سے پیدا ہونے والی صورت حال سے باہر نہیں لانا چاہتے تھے اور اس عرصے میں وہ لیبیا کی دولت بانٹنے کے حوالے سے ساز باز اور منصوبہ بندیوں میں مصروف تھے تا ہم پیر کے روز لاش کی حالت خراب ہوگئی تو ان کو دفنانے کا موضوع زير بحث آیا اور آج منگل کے روز انہیں کسی نامعلوم مقام پر دفنادیا گیا۔
............
/169 - 110




