ابنا: بحرين کے انقلابي نوجوانوں نے سيکورٹي فورس کے سخت پہروں کے باوجود دارالحکومت منامہ کي کئي اہم شاہراہوں کو بند کرديا -
العالم کي رپورٹ کے مطابق منامہ کي کئي اہم شاہراہوں کو بند کئے جانےکے لئے بحريني نوجوانوں کي طرف سے دي گئي کال کے آغاز پر ہي سنيچر کو بحريني نوجوانوں نے السنابس ، الفاتح، اور السہلہ جيسے علاقوں کي اہم شاہراہوں کو بند کرديا اس کے علاوہ منامہ کے اطراف ميں بھي بحريني نوجوانوں نے کئي سڑکوں کو بند کرديا - بحريني جوانوں نے اپنے ان اقدامات کے ذريعے بحريني فوجيوں کو جو اپنے اعتبار سے بہت ہي چوکس اور مذکورہ سڑکوں پر تعينات ہو کر پہرہ دے رہے تھے مات کرديا- بحريني جوانوں نے اسي طرح الکويت نام کي اصلي شاہراہ کو بھي جو جزيرہ سترہ کو جاتي ہے بند کرديا- بحريني نوجوانوں کے اس اقدام کے بعد بحرين اور سعودي عرب کے فوجيوں نے منامہ اور اس کے اطراف کے علاقوں ميں لوگوں کے گھروں اور رہائشي علاقوں پر حملہ کرکے زبردست شيلنگ کي- دوسري طرف بحرين کے سياسي انقلابي رہنماؤں نے ملک کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ اسپتالوں اور طبي مراکزکو جانےوالي شاہراہوں کو بند کرنے سے اجتناب کريں - واضح رہے کہ بحريني نوجوانوں کے يہ اقدامات آل خليفہ حکومت کے جرائم اور مظالم کے خلاف انجام پارہے ہيں- بحريني شہريوں نے اسي طرح بحرين کي شاہي حکومت کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر ايک بار پھر مظاہرہ کيا - ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے جمعے کي شام المعامير شہرميں حکومت مخالف مظاہرہ کيا اور آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف نعرے لگاکر حکومت کي تشدد آميز پاليسيوں کے خاتمے کي ضرورت پر زورديا - بحرين کے سياسي گروہوں اور جماعتوں نے جن ميں جميعت الوفاق ملي ، الوعد ، الاخاء ، اور التجمع الوطني جيسي جماعتيں شامل ہيں، بحرين کے عوام سے درخواست کي تھي کہ وہ اس مظاہرے ميں شرکت کريں- اس مظاہرے کا عنوان آزادي اور جمہوريت کي جانب راستہ رکھا گيا تھا - ياد رہے کہ بحرين کے عوام گذشتہ چودہ فروري سے آل خليفہ حکومت کي استبدادي پاليسيوں کے خلاف پر امن مظاہرے کررہے ہيں مگران کے مظاہروں کو بحرين اور سعودي عرب کي فوجوں نے طاقت کے ذريعے کچلنے کي کوشش کي ہے -
گذشتہ فروري سے لے کر اب تک بحرين اور سعودي عرب کے فوجيوں کے ہاتھوں سو سے زائد بحريني شہيد اور ايک ہزار سے زائد زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے جن ميں خواتين ڈاکٹر اور نرسيں بھي شامل ہيں -
بحريني حکومت بہت سي بحريني خواتين کو گرفتار کرکے ان پر مظاہروں ميں حصہ لينے کے جرم ميں مقدمات بھي چلارہي ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ بحريني سيکورٹي فورس کي حراست ميں کئي بحريني خواتين شہيد بھي ہوچکي ہيں -.......
/169