21 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی خصوصی سکیوریٹی کمیٹی کا اجلاس آج سے تہران میں شروع ہوا،

ابنا:اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی خصوصی سکیوریٹی کمیٹی کا اجلاس آج سے تہران میں شروع ہوا،  اس اجلاس میں انٹیلیجنس اور پولیس کا باہمی تعاون، دہشتگردی، منظم جرائم ، اغوا کی واردات ہتھیاروں اور انسانوں کی اسمگلنگ، نیز غیر قانونی مہاجرت سے مقابلہ کرنے پر گفتگو ہورہی ہے۔ اس اجلاس میں نائب وزرا داخلہ اپنے اپنے وفود کی سربراہی کررہے ہیں۔ پاکستانی وفد گذشتہ روز تہران پہنچا تھا اور کل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ سے ملاقات کرے گا۔ 
............

/169