ابنا: گوجرانوالہ میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ سے 13طلبہ زخمی ہوگئے۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ انٹر نیٹ پر غلط نتائج جاری ہونے کے ذمے دار سابق ڈی سی او احد چیمہ ہیں جنہوں نے نے یہ نظام متعارف کروایا ہے ۔ گوجرانوالہ بورڈ کے تحت انٹر نیٹ پر غلط نتائج دینے پر طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔مشتعل طلبہ نے بورڈ آفس کے باہر دفتر کا سارا ریکارڈ جلا ڈالا۔بورڈ آفس کے باہر طلبہ اور پولیس میں جھڑپ ہوئی جس میں 13طلبا زخمی ہوگئے،طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے شدید ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ گزشتہ روز تعلیمی بورڈ لاہور کے تحت فرسٹ ایئر کے نتائج میں خامیوں کیخلاف طلبہ اور طالبات نے شدید احتجاج کیا جس سے کئی سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا اور ،لوگوں کوسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان میں انٹر کے امتحانی نتائج میں غلطیوں کے خلاف طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی بورڈ ملتان کے دفتر کا گھیراو کرلیا اور شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔انتظامیہ نے بورڈ? آفس کا مین گیٹ بند کردیا۔ بہاول پور میں گورنمنٹ صادق گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے غلط نتائج جاری کرنے پر بورڈ کے خلاف احتجاج اورکلاسوں کا بائیکاٹ کردیا۔منڈی بہاوالدین میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلبا نیاحتجاج کرتے ہوئے گوجرانوالہ بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی طلبا نے بلدیہ ہال کا گھیراوٴ کرلیا اور توڑ پھوڑ کی۔ رحیم یار خان کے خواجہ فرید کالج کے طلبا نے احتجاجی ریلی نکالی اور متعدد تعلیمی ادارے بند کردیئے۔ ...........
/169