ابنا: العالم کي رپورٹ کے مطابق يمن کے عوام نے جمعہ کواپنے ملک کے ڈکٹيٹر علي عبداللہ صالح کي حکومت کے خلاف ملک گير مظاہرے کئے آج کے يہ مظاہرے دارالحکومت صنعا سميت ملک کے سترہ صوبوں ميں کئے گئے يہ مظاہرے ايک ايسے وقت ہوئے جب يمن کے مختلف علاقوں ميں سيکورٹي فورس اور مظاہرين کے درميان جھڑپيں جاري ہيں دوسري طرف جمعہ کو اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل يمن کي سيکورٹي فورسز کے ہاتھوں مظاہرين کو کچلے جانے کے اقدامات کي مذمت ميں برطانيہ کي طرف سے پيش کئے گئے مسودہ قرارداد کو منظوري دينے والي ہے -
يمن کے عوام نے جمعرات کو بھي دارالحکومت صنعا ميں بڑا مظاہرہ کرکے علي عبداللہ صالح کي برطرفي کا مطالبہ کيا تھا - يمني عوام گذشتہ جنوري کے مہينے سے علي عبداللہ صالح کي تينتيس سالہ حکومت کے خلاف اپني تحريک جاري رکھے ہوئے ہيں اور اس کي غيرمشروط برطرفي کا مطالبہ کررہے ہيں.
......
/169