ابنا: عيني شاہدوں نے بتايا ہے کہ تيس نقاب پوش سيکوريٹي اہل کاروں نے اس ٹيچر کے گھر پر حملہ کيا اور انہيں اپنے ساتھ لے گئے - جليلہ سلمان کو دوبارہ ايسے حالات ميں گرفتار کيا گيا ہے کہ جب کچھ ہي دنوں قبل انہوں نے اپني قيد اور جيل ميں ٹارچر اور نيز انساني حقوق کي خلاف ورزي کے بارے ميں بيان ديا تھا -ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بھي جليلہ سلمان کي دوبارہ گرفتاري کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايسا لگتا ہےکہ انہيں مظاہرين پر دباؤ ڈالنے کے لئے دوبارہ گرفتار کيا گيا ہے -...........
/169