ابنا: ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر کسی صورت میں زمینی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان کو کوئی وارننگ دینے آئی ہیں تو انہوں نے اس سے انکار کیا۔ لیکن جب انہیں واشنگٹن پوسٹ اور بعض دیگر امریکی اخبارت کی خبریں دکھائی گئیں تو انہوں نے کہا کہ وہ جو کچھ کہنے آئی ہیں اسے وارننگ نہیں کہا جاسکتا۔ ایک سوال پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنانا چاہتا،پاکستان اور امریکا کے درمیان پارٹنر اور اتحادی کا جو تعلق ہے اسے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں زمینی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے پر حملے میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ آئی ایس آئی پر مائیک مولن کے الزام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور سی آئی اے کا مختلف گروپوں سے رابطہ رہتا ہے۔ اسی لئے مائیک مولن نے یہ بات کہی ہوگی۔ ہیلری کلنٹن نے حقانی نیٹ ورک کے رہنما سے امریکی حکام کی ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ ملاقات آئی ایس آئی نے کرائی تھی۔
...........
/169