ابنا: یونانی پارلیمنٹ نے حکومت کے بچتی منصوبے کو منظوری دیدی ہے جس کے بعد رات گئے ہنگاموں اور جلاوٴ گھیراوٴ کاسلسلہ جاری رہا یونان سمیت کئی یورپی ممالک کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔تین سو کے ایوان میں حکومت کے پیش کردہ بل کی 154 ممبران نے حمایت کرکے منظوری دی۔ اس بل کی مخالفت میں141 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ تاہم نئے بل کی بعض شقوں پرآج فرداً فرداً حتمی ووٹنگ کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت کے بچتی پروگرام کے خلاف ملک بھر میں شدید ہنگاموں کا سلسلہ جاری رہا۔گزشتہ روز یونان کی حالیہ تاریخ کا بدترین مظاہرہ ایتھنز میں دیکھا گیا۔ ہزاروں نوجوان اور مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر پولیس پر شدید پتھراوٴ کیا اور گیس بم بھی پھینکے جو رات بھر جاری رہا۔ ...........
/169