17 اکتوبر 2011 - 20:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت انقلابیوں کوطرح طرح سے جسمانی ایذاؤں کا نشانہ بنارہی ہے۔

ابنا: بحرین کی الوسط ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے نام نہ ظاہر کئے جانے کی شرط پر بتایا کہ آل خلیفہ کے کارندے ہرطرح سے انقلابیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے درندے خواتیں پرجنسی تشدد اور قیدیوں کو ڈرانے کے لئے وحشی جانوروں کا بھی استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلابیوں کو برہنہ رکھنا بھی آل خلیفہ کے کارندوں کی ایک وحشیانہ روش ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق آل خلخیفہ اور آل سعودی کے فوجیوں نے احتجاج کرنے والی خواتین پر اندھا دھند طریقے سے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔ آل خلیفہ اور جارح سعودی فوجیوں کی اس وحشیانہ کاروائي میں ہونے والے جانی نقصان اور گرفتاریوں کے بارے میں کوئي رپورٹ موصول نہيں ہوئي ہے۔ عینی شاہدوں کا کہناہےکہ خواتین نے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے تھے جس کےبعد آل خلیفہ کے کارندوں نے ان پر آنسو گيس کےگولوں سے حملے کئے۔ ادھر منامہ میں ایک سوپر مارکیٹ میں حکومت کے خلاف نعرے لگانے والی خواتین پرمقدمہ چلانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ ان خواتین پر آئندہ ہفتے مقدمہ چلایا جاےگا۔ یاد رہے ملت بحرین فروری کے مہینے سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے آل خلیفہ کے خلاف احتجاج کررہی ہے لیکن آل خلیفہ کی حکومت نے آل سعود کی مدد سے انقلابیوں کو سختی سے کچلنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔..........

/169