15 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ڈینگی وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد لاہور شہر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 221 تک پہنچ گئی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ڈینگی وائرس سے مزید  4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد لاہور شہر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 221 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 کے قریب پہنچ کی ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 244 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق سے مریضوں کی تعداد سولہ ہزار 793 ہو گئی۔لاہور میں 221 نئے کیسز سامنے آنے سے یہ تعداد چودہ ہزار 470 تک پہنچ گئی ہے۔ وزير اعلی شہباز شریف پرعدم کفایتی کا الزام عائد کیا جارہا ہے پنجاب میں شریفوں کی حکومت سے عوام سخت پریشان اور نالاں ہیں پیپلز پارٹی کے صوبہ پنجاب کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نواز لیگ ڈینگی وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں دن کے ڈینگی وائرس اور رات کو ڈاکوؤں کی حکمرانی ہے اور صوبہ پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ ..........

/169