ابنا:ان انتخابات ميں ايک ہزار دوسو اميدواروں کے درميان مقابلہ ہے جن ميں سے عمان کے شہري چوراسي نمائندوں کا انتخاب کريں گے-
عمان کے اليکشن کميشن کے مطابق عمان کے پانچ لاکھ اٹھارہ ہزار شہري انتخابات ميں ووٹ ڈالنے کے اہل ہيں اور چار سال کے لئے اپنے پارليماني نمائندوں کا انتخاب کريں گے- عمان ميں يہ انتخابات سولہ حلقوں ميں ہو رہے ہيں جنکا تعين سرکاري سطح پر کيا گيا ہے-
عمان کے انتخابي قوانين کے تحت ہر تيس ہزار کي آبادي والے علاقے سے ايک رکن پارليمان کا جبکہ تيس ہزار سے زائد آبادي والے علاقوں سے دو دو ارکان پارليمان انتخاب عمل ميں آئے گا-
انتخابات ميں حصہ لينے والے ايک ہزار دوسو اميدواروں ميں ستر خواتين بھي شامل ہيں-
..........
/169