ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن تسخیرکرو تحریک اور وال اسٹریٹ تحریک کے تحت عوام امریکہ کی اقتصادی اور سماجی مسائل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ اس رپورٹ کےمطابق واشنگٹن میں دھرنا دینے والوں کے خیموں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور عوام اپنے مطالبات منوانے میں پرعزم دکھائي دیتے ہیں۔ ادھر جنوبی کوریا کے عوام نے بھی امریکہ میں جاری عوامی تحریکوں کی پیروی کرتےہوئے سئول میں سماجی طبقوں میں بڑھے فاصلوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سیکڑوں شہریوں نے آج مالیاتی منڈی پر نگرانی کرنےوالے سرکاری ادارے کے سامنے احتجاج کیا۔
...........
/169