14 اکتوبر 2011 - 20:30

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امریکہ کی سازشوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ابنا: شیخ نعیم قاسم نے ایران پر امریکہ کے اس الزام کے بارے میں کہ ایران واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کو قتل کرنے کے منصوبے میں ملوث ہے کہا کہ یہ الزام پولیس کی کہانیوں سے ملتا جلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وجہ سے ایران کے خلاف جھوٹے الزامات کا پروپگينڈا کررہا ہےکہ ایران علاقے میں امریکہ کی سازشوں کے مقابل سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ ان الزامات سے امریکہ کا ھدف ایران کو نقصان پہنچانا اور علاقے کے ملکوں کے درمیاں اختلافات ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اپنی ناکامیوں اور مشرق وسطی کے ملکوں پر قبضہ کرنے کےنتیجے میں شدید مسائل میں گرفتار ہونے کےبعد امریکہ اس بات کی طرف متوجہ ہوا کہ ایران علاقے میں سب سے زیادہ با اثر ملک ہے اسی بناپر امریکہ نے ایران کو نشانہ بنایا ہے۔
.......... 
/169