13 اکتوبر 2011 - 20:30

سعودی عرب میں دو ملین شیعہ مسلمانوں کے حقوق کو سعودی حکومت پامال کررہی ہے سعودی عرب میں انسانی حقوق کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے سعودی شیعوں کے خلاف سعودی حکومت کی پالیسیاں جنوبی افریقہ کے آپارٹایڈ نظام کی مظہر ہیں۔

ابنا: سعودی عرب میں دو ملین شیعہ مسلمانوں کے حقوق کو سعودی حکومت پامال کررہی ہے سعودی عرب میں انسانی حقوق کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے سعودی شیعوں کے خلاف سعودی حکومت کی پالیسیاں جنوبی افریقہ کے آپارٹایڈ نظام کی مظہر ہیں۔ سعودی حکومت شیعوں کے خلاف بے جاطاقت کا استعمال کرکے انھیں ہراساں اور خوفزدہ کررہی ہے۔ آل سعود مخالفین کوجیل میں خوفناک اور بھیانک سزائیں دے رہے ہیں ایک برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں شیعہ دس فیصد ہیں سعودی عرب کی مجموعی آبادی 23 ملین افراد پر مشتمل ہے جن میں دو ملین شیعہ آبادی ہے۔ شیعوں کے ساتھ سعودی حکومت بڑے پیمانے پر تبعیض کررہی ہے اور انھیں کچلنے کے لئے نت نئے بہانے تلاش کررہی ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ آبادی کو اپنے حقوق محروم رکھا گیا ہے لیکن اب شیعہ اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ..........

/169