12 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…اسلام آباد میں شہر کے داخلی مقامات پر دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں خودکار اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جبکہ چار ملزم گرفتار بھی کرلئے گئے ۔

ابنا: پولیس کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے گولڑہ ٹول پلازہ کے قریب ایک مشکوک کار کو روکا گیا تو اس سے اسلحہ برآمد ہوا، اس میں سوار دو افراد کو گرفتار کرکے گاڑی تھانے لے جائی گئی تو اس سے مزید خود کار رائفلیں برآمد ہوئیں ، پولیس کے مطابق کار سے گیارہ خود کار رائفلز، سات پستول، تین بارہ بور رائفلز اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں، کار سے پانچ دور بینیں بھی برآمد ہوئیں، دوسری گاڑی ، ترنول کے علاقہ سے پکڑی گئی جہاں سی آئی اے نے کلاشنکوف، پسٹلز اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں، اس گاڑی سے دو افراد گرفتار کئے گئے، آئی جی پولیس نے بتایا کہ برآمد اسلحہ میں 3 اے کے 47 رائفلز، سات پستول۔ تین 12 بور رائفلز،2 سب مشین گنیں اور 5 ہزار گولیوں کے راونڈز شامل ہیں۔  .........

/169