11 اکتوبر 2011 - 20:30

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمي خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ مسجدوں کا انتظام دانشمندانہ اور عاشقانہ طریقے سے ہونا چاہیے۔

ابنا: رہبرانقلاب اسلامی نے آج بیسویں قومی نماز کانفرنس کے نام پیغام میں نماز کو غفلت سے رہائي کا سبب قرار دیا اور فرمایا کہ نماز انسان کو شعوری طور پر خدا کے سامنے حاضر ہونے کا موقع دیتی ہے اور انسان کی جان کوصیقل کر کے اس کے گوہر باطن کو درخشاں بنا دیتی ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ نماز و دعا جب سماجی زندگي میں گھل مل جاتی ہے تو عبادتی احکام کے بارے میں اسلام کے معجزے کو آشکار کر دیتی ہے اور مسجد اس اتحاد کا مظہر ہے۔بیسویں قومی نماز کانفرنس ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں جاری ہے اور کل اختتام پذیر ہوگی۔...........

/169