11 اکتوبر 2011 - 20:30

لیبیا کی نئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں تیل کے میدان میں مکمل آزادی دی جائے گی جس سے تیل کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو نئے کنویں دریافت کرنے، منصوبہ سازی اور آپریشن شروع کرنے کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔

ابنا: لیبیا کی نئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں تیل کے میدان میں مکمل آزادی دی جائے گی جس سے تیل کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو نئے کنویں دریافت کرنے، منصوبہ سازی اور آپریشن شروع کرنے کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔ لیبیا کے نائب وزیر تیل عمر شاکمک نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد تیل کے شعبہ پر انتظامی پابندیوں کو کم کرنا ہے تاکہ ملک کی ترقی میں نئے لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انفرادی سطح پر کام کرنے والی کمپنیاں اپنی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گی جس کو وزارت تیل این او سی فراہم کرے گی لیکن اس کے باوجود وہ اپنی پالیسیوں کو تیار کرنے میں مکمل آزاد ہوں گی۔ این او سی ان کمپنیوں کے منصوبوں کی استعداد کار کا اندازہ لگانے کے بعد ہی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تیل کی مارکیٹنگ، فروخت اور دیگر معاملات کیلئے جلد ہی نیشنل آئل کارپوریشن ایک جائزہ رپورٹ تیار کر رہی ہے۔.......

/169