ابنا: لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی محمد عبدالجلیل نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ آئندہ دو دنوں میں سرت شہر پر انقلابیوں کا قبضہ ہوجاۓ گا۔ یہ شہر ڈکٹیٹر قذافی کے حامی فوجیوں کی آخری پناہ گاہ ہے اور انقلابی اس کی جانب کافی پیش قدمی کرچکے ہیں۔ لیبیا کے انقلابی سرت شہر کا تین ہفتوں تک محاصرہ کرنے کے بعد اس شہر میں داخل ہوۓ ہیں۔ ان تین ہفتوں کے دوران قذافی کے حامی فوجی اس شہر سے عام شہریوں کے خارج ہونے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ سرت شہر میں سابق ڈکٹیٹر کا ایک بیٹا قذافی کے حامی فوجیوں کی کمان سنبھالے ہوۓ ہے۔ امدادی ٹیمیں اس شہر میں داخل ہونے کے بعد اس شہر کے باشندوں کی ابتر صورتحال پر حیران رہ گئيں اور اس وقت وہ ان کو شہر سے باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء لیبیا کی فوجی کونسل کے سربراہ عبدالحکیم بلحاج نے کہا ہے کہ قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد لیبیا میں اسرائيل کے لۓ کوئي جگہ نہیں ہوگی۔ عبدالحکیم بلحاج نے لیبیا کے انقلابیوں کی حمایت سے متعلق فلسطینیوں کے کردار کو سراہتے ہوۓ کہا کہ قذافی کے بعد لیبیا میں اسرائیل کے لۓ کوئي گنجائش نہیں ہوگی۔.........../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271227
لیبیا کے انقلابی سرت شہر میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوۓ ہیں.