10 اکتوبر 2011 - 20:30

عراق کے دارالحکومت بغداد ميں کئي بم دھماکوں ميں کم ازکم دس افراد جاں بحق ہوگئے.

ابنا: بغداد سے موصولہ خبروں کے مطابق پير کي شام عراق کي سيکورٹي حکام کو نشانہ بنانے کے لئے بغداد کے مختلف علاقوں ميں نصب کئے گئے بموں کے دھماکوں ميں کم ازکم دس افراد جاں بحق اور متعدد ديگر زخمي ہوگئے -عراقي پوليس کے ايک اعلي عہديدار کے مطابق پہلا بم بغداد کے ايک شيعہ علاقے ميں پھٹا اور اس کے چند ہي منٹ بعد دوسرا بم دھماکہ پہلے والے بم دھماکے کے مقام سے کچھ ہي فاصلے پر پوليس کے گشتي دستے کے راستے ميں ہوا اور تيسرا بم دھماکہ اس وقت ہوا جب فائربريگيڈ کا عملہ پہلے والے بم دھماکے کے مقام پر لگي آگ بجھانے ميں مصروف تھا -عراقي پوليس کے اعلي عہديدار نے بتايا کہ ان دھماکوں ميں انيس افراد زخمي بھي ہوئے ہيں - اسپتال کے ذرائع نے بھي ان جاني نقصانات کي تصديق کي ہے-............/169