ابنا:اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے پير کي رات افغانستان کےصدر حامد کرزئي سے ٹيلي فوني گفتگو ميں افغانستان کے سابق صدر برہان الدين رباني کي شہادت پر ايک بار پھر انہيں تعزيت پيش کرتے ہوئے اس واقعے کي مذمت کي اور کہا کہ برہان الدين رباني کے قتل سے يہ ثابت ہوگيا کہ دشمن نہيں چاہتے کہ علاقے ميں امن قائم رہے اور افغانستان ميں باہمي افہام و تفہيم اور بھائي چارے کا ماحول پيدا ہو - صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے دشمنوں کے ناپاک عزائم کے مقابلے ميں علاقے کي اقوام اور ملکوں کي ہوشياري اور علاقائي سطح پر افہام و تفہيم کي فضا قائم کرنے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ايران افغانستان اور پاکستان کے درميان مسلسل صلاح و مشورے اس سلسلے ميں بہت ہي اہم ثابت ہوسکتے ہيں انہوں نے کہا کہ دشمن نہيں چاہتے کہ ہمارے علاقے ميں دوستي اور بھائي چارے کا ماحول پيدا ہو بنابريں ہميں چاہئے کہ دلوں کو آپس ميں قريب کرنے کي بھر پور کوشش کريں
افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے بھي اسلامي جمہوريہ ايران کي نيک نيتي کي تعريف کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان ہميشہ علاقے ميں امن و استحکام کي حمايت کرتا ہے کيونکہ علاقائي امن و استحکام کو وہ علاقے کي سبھي قوموں کے حق ميں سمجھتا ہے اور اس سلسلے ميں ايران، افغانستان اور پاکستان کے درميان سہ فريقي بات چيت بہت ہي اہميت کي حامل ہے جس سے يقيني طور پر دوستي کي فضا کو مزيد تقويت مل سکتي ہے -
.........../169