ابنا: شیخ ابوالھیجا حماس کے ایک سینئر رہنما ہیں۔ ان کے وکیل نے ان سے صحرا میں واقع نفحہ صہیونی جیل میں ملاقات کی انہیں قید تنہائي میں رکھا گيا ہے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ شیخ ابوالھیجاء نے صہیونی جیل کے حکام کی وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف تیرہ روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور ان کی جسمانی حالت نہایت نازک ہے۔ صہیونی ریاست نے شیخ ابوالھیجا کو شدید ترین سزائيں دی ہیں وہ احمد سعدات کے ہمراہ صہیونی کال کوٹھری میں قید ہیں۔ صہیونی ریاست نے انہیں دوہزار دو سے جیل میں ڈال رکھا ہے اور انہیں زیادہ تر قید تنہائي میں رکھا جاتا ہے اور ان کے گھرانے کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ صہیونی درندوں نے حماس کے اس سینئر رہنما کو نو بار عمر قید کی سزا سنائي ہے۔
..........
/169