ابنا: مظاہرین نے وائٹ ہاوٴس کے قریب فریڈم پلازہ تک مارچ کیا،امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بے روز گاری اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف سیکڑوں افراد نے فریڈم پلازہ تک مارچ کیا،جبکہ دوسرا مظاہرہ شمال مغربی واشنگٹن میں میلکم ایکس پارک کے قریب کیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بڑی کارپوریشنز کو رعایتیں دے رہی ہے جب کہ عوام کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے،وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں پھیل چکی ہے جس میں شریک مظاہرین مختلف مسائل پراپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں جن میں معاشی مساوات اور بڑے کاروباروں کی لالچ پر مبنی پالیسیاں شامل ہیں۔ ............
/169