9 اکتوبر 2011 - 20:30

مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں سيکورٹي فورس اور مظاہرين کے درميان شديد جھڑپوں کے بعد شہر کے مرکزي علاقے ميں کرفيوں نافظ کرديا گيا ہے-

ابنا: قاہرہ ميں ا سپتال کے ذرائع نے بتايا ہے کہ قبطي قبيلے کے لوگون اور مصري سيکورٹي فورس کے درميان جھڑپوں ميں انيس افراد ہلاک ہوئے ہيں-
مصر کے سرکاري ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں ميں تين پوليس اہلکار بھي ہلاک ہوئے ہيں جبکہ دسيوں افراد زخمي بھي ہوئے ہيں-
قاہرہ ميں مظاہرہ کرنے والے ان قبطي عيسائيوں نے مصر کي جديد حکومت سے مطالبہ کيا تھا کہ وہ جنوبي قاہرہ ميں گزشتہ مہينوں کے دوران آتشزدگي کا شکار ہونے والے کليسا کي تعمير نو کرے-

واضح رہے کہ مصر کي دس فيصد سے زيادہ آبادي قبطي عيسائيوں پر مشتمل ہے- مصر کي انقلابي تحريک کے آغاز سے لے کر اب تک کم ازکم آٹھ سو چونسٹھ افراد اس ملک کے فوجيوں کے ساتھ جھڑپوں ميں مارے جا چکے ہيں.

........

/169