8 اکتوبر 2011 - 20:30

پشاور …پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے۔ ریلوے انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس دس گھنٹے لیٹ ہے جو سہ پہر پونے چار بجے پہنچنے کی توقع ہے۔

ابنا: خیبر میل چھ گھنٹے تاخیر سے دوپہر پونے ایک بجے پہنچے گی۔ عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ اور کوئٹہ ایکسپریس تین گھنٹے لیٹ ہے۔ آج صبح عوام ایکسپریس 9 بجے کراچی روانہ ہوئی۔ ریلوے انکوائری کے مطابق مختلف ڈویژنز پر انجنوں کی کمی یا پھر خرابی کا سامنا رہتا ہے جو ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ ہے،فیول بروقت نہ ملنے کی وجہ سے بھی ٹرینیں لاہور ریلویاسٹیشنز پر رکی رہتی ہیں۔  ...........

/169