7 اکتوبر 2011 - 20:30

واشنگٹن ... امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حملہ کرکے طالبان حکومت کو ختم کیا گیا،جو القاعدہ کو محفوظ پناہ دیئے ہوئے تھی.

ابنا: ان کا کہنا تھا کہ دس سالہ افغان جنگ میں اٹھارہ سو امریکی فوجی مارے گئے ہیں،افغانستان کی جنگ کو دس سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک بیان میں امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکی فوج تب سے حالت جنگ میں ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا مقصد افغانستان کو القاعدہ کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینا ہے،لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ جب تک افغانستان دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہوجاتا،امریکی فوج وہاں رہیں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دس سالہ افغان جنگ میں اٹھارہ سو امریکی فوجی ہلاک اور چودہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے، اوران لوگوں کی قربانیوں سے امریکا آج محفوظ ہوچکا ہے۔  ...........

/169