ابنا: نيويارک ميں پوليس نے ايک بار پھر مظاہرين پر حملے کئے اور انہيں منتشر کرنے کے لئے طاقت اور آنسو گيس کا استعمال کياـ نيويارک کے وال اسٹريٹ علاقے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امريکي عوام نے بدھ کي شام مختلف علاقوں سے وال اسٹريٹ کي جانب ريلي نکالي ـ پوليس نے مظاہرين پر حملے کئے اور علاقے کي تمام اہم سڑکوں کو بند کرکے بڑي تعداد ميں مظاہرين کو گرفتار کر لياـ پوليس نے مظاہرين پر آنسو گيس بھي استعمال کي ـمتعدد مزدور يونينوں نے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے مظاہروں ميں شرکت کي تھي ـ يونين کے عہديداروں کے مطابق آٹھ سے بارہ ہزار افراد نے مظاہروں ميں شرکت کي اور اس طرح وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کي شروعات سے اب تک کا يہ سب سے بڑا مظاہرہ بن گياـ يہ تحريک سترہ ستمبر سے جاري ہےـ ٹرانزٹ ورکر يونينوں نے تحريک کي حمايت کي جن کے ورکروں کي تعداد اڑتيس ہزار ہےـ اسي طرح شعبہ مواصلات کے اہلکاروں اساتذہ کي يونينوں اور شعبہ موسميات کے کارکنوں نے جن کي تعداد ستر ہزار ہے اس تحريک کي حمايت کا اعلان کيا ہےـمظاہرے ميں شريک ايک خاتون لنڈسے پرسونيٹ نے کہا کہ ميرے خيال ميں سڑک پر نکلنے والا ہر شخص خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے-انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے سر پر ايک چھت کے لئے اور طلباء کي تعليم کے قرضے کے لئے جد و جہد کر رہے ہيں ـ انہوں نے کہا کہ يہ ايک انقلاب ہے جو آگے جائے گا اور اس کا دائرہ مزيد بڑا ہوگاـ ملک کي پچہتر يونيورسٹيوں کے طلباء نے بھي اس تحريک کي حمايت کااعلان کيا ہے ـ دوسري جانب اکتوبر دو ہزار گيارہ نامي ايک اور تحريک واشنگٹن ڈي سي ميں جمعرات کو مظاہرہ کررہي ہے ...........
/169