5 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کي پوليس نے کوئٹہ ميں شيعہ مسلمانوں پر وحشيانہ حملے کے سلسلے ميں درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوي کيا ہےـ

ابنا: شيعہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کے سد باب کي مناسب کارروائي نہ کرنے کا الزامات کے بعد پوليس نے مستعدي کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کيا ہےـ منگل کے روز کوئٹہ کے مضافات ميں شيعہ زائرين پر ہونے والے حملے ميں چودہ زائرين شہيد اور چھے زخمي ہوئے تھےـ گزشتہ مہينے پاکستان ميں شيعہ زائرين پر حملوں ميں شدت آئي ہے اور لشکر جھنگوي نامي بدنام زمانہ دہشتگرد گروپ نے ان حملوں کي ذمہ داري قبول کي ہےـ.............

/169