5 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان پر امريکا کے دباؤ ميں شدت کے ساتھ ہي نيٹو نے بھي اسلام آباد پر حقاني نيٹ ورک کي حمايت کا الزام لگايا ہے -

ابنا: کابل ميں نيٹو کے ترجمان کرسٹن جيکبسن نے بي بي سي سے گفتگو ميں طالبان کے حقاني نيٹ ورک کو زہريلا سانپ قرار ديا ہےـ جيکبسن نے کہا کہ اس گروہ کو القاعدہ اور آئي ايس آئي کي حمايت حاصل ہےـ انہوں نے کہا کہ حقاني نيٹ ورک کے آئي ايس آئي سے قريبي تعلقات ہيں اور يہ افغانستان، غير ملکي افواج اور خود پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہےـ نيٹو کے ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطي ميں کچھ ايسے حلقے موجود ہيں جو حقاني نيٹ ورک کي مالي مدد کرتے ہيں تاہم ترجمان نے ان حلقوں کا نام نہيں لياـ انہوں نے کہاکہ اندازے کے مطابق اس تنظيم کے تقريبا ڈھائي ہزار ارکان افغانستان ميں اور ساڑھے سات ہزار ارکان پاکستان ميں سرگرمياں انجام دے رہے ہيں ـافغانستان ميں غير ملکي افواج کے کمانڈر جان ايلن نے بھي اس سے قبل دعوي کيا تھا کہ پاکستان ميں دہشت گردوں کي محفوظ پناہ گاہيں جنگ افغانستان کے تعلق سے امريکہ کے سامنے بہت بڑا چيلنج ہےـ

امريکہ کے اي بي سي چينل کي رپورٹ کے مطابق امريکي جنرل نے کہا کہ پاک افغان مشترکہ سرحد پر حملے تيز ہوئے ہيں اور پاکستان ميں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا مسئلہ دس سال قبل کي نسبت اور بھي سنگين ہو گيا ہےـ انہوں نے کہا کہ پاکستاني حکام کو اس سلسلے ميں جوابدہ ہونا چاہئےـ امريکي کمانڈر نے افغانستان ميں سڑک کے کنارے بم دھماکوں ميں غير ملکي فوجيوں کي ہلاکتوں ميں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خيز مادہ زيادہ تر پاکستان سے آ رہا ہےـ

............

/169