ابنا: لبنانی فوج کے سابق سربراہ میشل عون نے اپنے پارلیمانی دھڑے کے ارکان کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ شام کو نقصان پہنچانے کی ساری کوششیں اور اس ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازشیں عوام اور حکام کی ہوشیاری سے ناکام ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ لبنان میں دہشتگردی کے اقدامات کرتے ہیں وہی شام میں بھی بدامنی پھیلا رہے ہیں۔یاد رہے کہ شام میں عوام نے پرامن مظاہرے کر کے سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے لیکن بعض دہشت گرد گروہ بیرونی حمایت سے شام میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔............./169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270002
لبنان کی پارلمنٹ میں اصلاح و تبدیلی دھڑے کے سربراہ میشل عون نے کہا ہے کہ شام کے خلاف ساری سازشیں ناکام ہوگئي ہیں۔