ابنا: پريس ٹي وي کي ايک رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کي وزارت داخلہ نے الشرقيہ صوبے ميں ہونے والے ان جھڑپوں ميں زخميوں کي تعداد چودہ بتائي ہے جبکہ سياسي کارکنوں کا کہنا ہے کہ جھڑپوں ميں چوبيس افراد زخمي ہوئے ہيں -يہ جھڑپيں قطيف کے عواميہ علاقے ميں اس وقت ہوئيں جب سيکوريٹي فورس نے سيکڑوں مظاہرين پر فائرنگ کر دي پیر کے روز ہونے والي ان جھڑپوں کے بارے ميں سامنے آنے والي تازہ ويڈيو ٹيپ ميں سعودي سيکورٹي فورس کو پر امن مظاہرين کے خلاف طاقت کا آزادانہ استعمال کرتے دکھايا گيا ہے- ہيومن رائٹس واچ کے مطابق فروري سے اب تک ايک سو ساٹھ سے زائد حکومت مخالف کارکنوں کو گرفتار کيا جا چکا ہے - سعودي عرب کي انساني حقوق کي تنظيموں کا کہنا ہے کہ قيديوں کو جسماني و نفسياتي ايذائيں دي جاتي ہيں- _............./169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269990
سعودي عرب ميں مظاہرين اور سيکوريٹي فورسس کے درميان جھڑپ ميں چودہ افراد زخمي ہو گئے ہيں.