ابنا: وزارت خزانہ کے جاری اعداوشمار میں سے پتہ چلتاہے کہ مالی سال 2011 میں حکومت کا بجٹ خسارہ کم کرنے میں ناکام رہی اور یہ خسارہ جی ڈی پی کا 6 اعشاریہ 6 فی رہا جبکہ مالی سال 2010 میں یہ خسارہ 6 اعشاریہ 3 فی صد تھا ، خسارہ 1 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ حکومت اور ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں اضافے کا بہت چرچا کیا تھا مگر حقیقی اعدادوشمار بتاتے ہیں یہ تنا سب 10 فی سے کم ہو کر جی ڈی پی کا 9 اعشاریہ 4 فی کی سطح پر آگیا ہے ، حکومت کی طرف سے اضافی ٹیکس اقدامات بھی اس تناسب کو بہتر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔اسی طرح حکومت کی غیر ٹیکس آمدنی بھی 8اعشاریہ 6 فی صد رہی جبکہ سال 2010 میں یہ ساڑھے 12فی صد تھی ۔
............
/169