29 ستمبر 2011 - 20:30

عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کی شاہی حکومت ہم سے دشمنی کر رہی ہے جس کا کوئي جواز نہیں ہے۔

ابنا: نوری مالکی نے المنار ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب علاقے کے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے اور عراق میں بھی بڑے پیمانے پر یہ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے علاقے کے ممالک کی عرب بہار کے بارے میں کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام انقلابیوں کے حامی ہیں کہ جو اپنے ملکوں میں ظالم اور ڈکٹیٹر حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ادھر مصر کی قومی کونسل کے سیکرٹرلی جنرل نے سعودی عرب پر مصر کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کی قومی کونسل کے سیکرٹرل جنرل ممدوح حمزہ نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کی شاہی حکومت اور مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کے درمیان مضبوط تعلقات موجود تھے ، کہا کہ سعودی عرب نے مصر کے انقلاب کی کامیابی سے پہلے اور بعد میں حسنی مبارک کو بچانے کے لیے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ثابت کیا ہے کہ وہ مصری قوم اور اس کی خواہشات کا مخالف ہے لیکن وہ جان لے کہ مصر کے عوام سعودی عرب کی مداخلت کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاہرہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے عوامی مظاہرے اپنے ملک میں سعودی عرب کی مداخلت پر عوام کی مخالفت کا اظہار ہے۔........... /169