27 ستمبر 2011 - 20:30

نيٹونے کہا ہے کہ پاکستان سے افغانستان کے سرحدي علاقوں پر راکٹ حملوں کي تحقيقات کے لئے ايک کميٹي تشکيل دي گئ ہے -

ابنا: نيٹو کے ترجمان نے بدھ کے روز صحافيوں سے گفتگو ميں بتايا ہے کہ افغانستان کي تمام سرحدوں پر غير ملکي فوج کي شديد نگراني ہے اور پاکستان کي سرحد کے اندر سے افغانستان کے علاقوں پر راکٹ حملوں کے بارے ميں تحقيقات کے لئے ايک خصوصي کميٹي تشکيل دي گئ ہے -

درايں اثنا افغانستان کي وزارت خارجہ نے ، راکٹ حملوں کے سلسلےميں وضاحت کے لئے افغانستان ميں پاکستاني سفير کوطلب کيا اور ان حملوں کو روکنے کے لئے پاکستاني حکومت کي جانب سے موثر اقدام کا مطالبہ کيا - افغانستان کي وزارت خارجہ نے اسي طرح خبردار کيا ہے کہ اگر پاکستان سے حملوں کا سلسلہ جاري رہا تو افغانستان بھي جوابي کارروائي کرے گا -

افغان حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران تقريبا چھے سو راکٹ پاکستان سے افغانستان کے کنڑ اور نورستان صوبے ميں فائر کئے گئے ہيں جن ميں کچھ شہري ہلاک اور زخمي ہوئےہيں-

دوسري طرف جنوبي افغانستان ميں طالبان کے حملے ميں کم سے کم آٹھ پوليس اہل کار ہلاک ہو گئے ہيں ہلمند کے گورنر کےترجمان داوود احمدي نے بتايا ہے کہ بدھ کوايک پوليس چيک پوسٹ پرطالبان نے حملہ کيا جس کے نتيجے ميں آٹھ اہل کار ہلاک اور تين ديگر زخمي ہو گئے جبکہ مشرقي افغانستان ميں سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم دھماکے سے افغانستان کي سيکورٹي کے محکمے کي ايک گاڑي تباہ ہوگئي اور تين اہلکار ہلاک ہوگئے............

/169