ابنا: نقل و حمل کے شعبے ميں تعلق رکھنے والوں نے بدھ کو بھي ہڑتال کا اعلان کيا - يونان ميں حکومت کي کفايت شعاري کي پاليسوں کي وسيع پيمانے پر مخالفت ہو رہي ہے اور نجي شعبے کي اہم يونينوں نے بھي انيس اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر ديا ہے جبکہ سرکاري ملازمين بھي پانچ اکتوبر کو ہڑتال کريں گے -گزشتہ دنوں ميں بھي اتھنز ميں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ، نوکريوں سے نکالے جانے اور تنخواہوں ميں کمي کے خلاف مظاہرے کئے - يوناني مظاہرين اسي طرح نئے ٹيکسوں کي بھي شديد مخالفت کر رہے ہيں- يونان ميں سرکاري اداروں ميں نوکريوں اور ريٹائرڈ کارکنوں کي پنشن ميں کمي کا فيصلہ ملک اور مالي اداروں کو ديواليہ ہونے سےبچانے کے لئے کيا گيا ہے - درايں اثنا يونان کے وزير خزانہ اوانجلس ونيز لس نے منگل کے روز امريکہ اور يورپ سے اپيل کي ہے کہ وہ يورز زون کے مسائل حل کرنےکے لئے ايک ساتھ اقدام کريں - انہوں نے يورو زون ميں قرضوں کے بحران کے بارے ميں يورپي يونين کي جانب سے تعلل اور ايک موقف اختيار کرنے ميں پائے جانے والےاختلافات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب يورو زون کا مالي نظام صحيح طور پر کام نہيں کر رہا ہے -يونان کے وزيرخزانہ نے يورو زون کے مالي نظام کي عدم افاديت پر ايسي صورت ميں زور ديا ہے کہ جب مئ دو ہزار دس ميں يورو زون کے اراکين نے يونان کے لئے ايک سو دس ارب يورو کے قرضے پر اتفاق کيا ہے - جولائي سن دو ہزار گيارہ ميں بھي يورو زون کے رکن ممالک نے ايک سو نو ارب يورو کے ايک دوسرے کے قرض کو منظوري دي تھي ليکن ابھي تک يونان کے لئے قرض کے اس فيصلے کي يوروزون کے رکن ممالک کے پارليمانوں ميں توثيق نہيں ہو پائي ہے اس بات کے پيش نظرکہ يونان ديواليہ اور قرضوں کي ادائگي ميں ناکام ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ، اس کے لئے يہ مالي امداد انتہائي اہم ہے ليکن آئي ايم ايف اور يورپي يونين نے کہا ہے کہ يونان کي مالي امداد اسي صورت ميں جاري رکھي جائے گي جب وہ کفايت شعاري کي پاليسيوں پر عمل در آمد کرے گا تاہم يونان ميں عوام ميں پھيلي مايوسي اور بے روزگاري و غربت کي شرح ميں اضافے کي وجہ سے يوناني حکام کفايت شعاري کي پاليسيوں پر عمل در آمد ميں پس و پيش سے کام لے رہے ہيں -...........
/169