26 ستمبر 2011 - 20:30

افغانستان ميں سيکڑوں لوگوں نے سابق صدر برہان الدين رباني کے قتل اور افغانستان ميں امريکيوں سميت غير ملکي فوجيوں کي موجودگي کے خلاف کابل ميں مظاہرے کيے-

ابنا: کابل سے ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق مظاہرے ميں شريک افراد نے افغانستان کي امن کونسل کے سربراہ شہيد برہان الدين رباني کي تصويريں اٹھا رکھي تھيں اور وہ ان کے قاتلوں کو پکڑ کر سزا ديئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے-

مظاہرين نے اسي طرح اللہ اکبر، اسلام زندہ باد اور جہاد زندہ باد کے نعرے لگا کر افغانستان ميں غير ملکي فوجيوں کي موجودگي کو اس ملک ميں بدامني اور عدم استحکام کا سبب بتايا اور ان کے فوري انخلا کا مطالبہ کيا-

واضح رہے کہ افغانستان ميں قريب ڈيڑھ لاکھ غير ملکي فوجيوں کي موجودگي کے باوجود اس ملک ميں امن و امان قائم نہيں کيا جا سکا ہے بلکہ بدامني ميں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے-

غير ملکي فوجي طالبان اور القاعدہ کو جڑ سے اکھاڑ پھينکنے کے بہانے سے افغانستان ميں موجود ہيں. ............

/169