ابنا: سلامتي کونسل نے اپنے مستقل ممبران فرانس، برطانيہ، امريکا ، چين اور روس جبکہ دس غيرمستقل ارکان لبنان ، برازيل ، ہندوستان ، جنوبي افريقہ ، جرمني ، بوسنيا ،گيبن ، کولمبيا ، نائيجيريا اور پرتغال کے سفيروں کي شرکت سے منگل کو اقوام متحدہ ميں فلسطين کي رکنيت کے موضوع پر اجلاس تشکيل ديا - اقوام متحدہ ميں لبنان کے مستقل مندوب اور سلامتي کونسل کے موجودہ چئرمين نے کونسل کے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ بدھ کو بھي فلسطينيوں کي درخواست کا جائزہ لينے کے لئے سلامتي کونسل کا اجلاس ہوگا-
لبنان کے مستقل مندوب سلام نواف نے کہاکہ اگر سلامتي کونسل فلسطين کي رکنيت کي منظوري دے ديتي ہے تو اس صورت ميں معاملے کو ووٹنگ کے لئے جنرل اسمبلي ميں بھيج ديا جائے گا - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکا نے صہیوني ریاست کي حمايت ميں کھل کر اعلان کيا ہے کہ وہ فلسطينيوں کي درخواست کو ويٹو کردے گا -
امريکا کي طرف سے ويٹو کي يہ دھمکي ايک ايسے وقت ہے جب فلسطين کے بحران کے بارے ميں امريکي کارکردگي پر نگاہ ڈالنے سے يہ بات صاف ہوجاتي ہے کہ امريکا کو فلسطيني عوام سے کس قدر گہري دشمني ہے- امريکا نے اب تک ستتر بار ويٹو کے غيرمنصفانہ پاور کا استعمال کيا ہے جس ميں سے چھتيس بار اس نے صہیوني ریاست کي حمايت ميں اس پاور سے کام لياہے -امريکا نے اسرائيل کي حمايت ميں يہاں تک ويٹو کا استعمال کيا کہ سلامتي کونسل ميں اسرائيل کي مذمت ميں پيش کي گئي قرارداد کو بھي پاس نہيں ہونے ديا اور اسے بھي ويٹو کرديا - ان باتوں کے پيش نظر يہ نتيجہ اخذ کيا جاسکتا ہے کہ امريکا صہیوني ریاست کي حمايت ميں ويٹو کے استعمال اور فلسطينيوں کے خلاف کسي بھي طرح کي سازش سے دريغ نہيں کرے گا- امريکي حکام کے اقدامات سے يہ بات واضح ہوجاتي ہے کہ وہ فلسطينيوں کے معمولي سے بھي حقوق کي بحالي کے لئے جو فلسطين کي صرف بيس فيصد سرزمينوں ميں ايک فلسطيني مملکت کے قيام سے متعلق ہے، تيار نہيں ہيں - امريکا کے اس طرح کے مخاصمانہ اقدامات اورمسئلہ فلسطين کے بارے ميں اقوام متحدہ کے معذرت خواہانہ روّيے کو ديکھتے ہوئے ايسا لگتا ہے کہ فلسطين کے بارے ميں اقوام متحدہ کے موجودہ اجلاس ميں بھي فلسطينيوں کے معمولي سے بھي حقوق کي بحالي کے بارے ميں کوئي فيصلہ نہيں ہوسکے گا -............
/169