ابنا: مراکش کے مختلف شہروں ميں ہونے والے ان مظاہروں ميں ہزاروں افراد شريک تھے اور وہ ملک ميں گہري سياسي تبديليوں کا مطالبہ کر رہے تھے- مراکش کا سب سے بڑا شہر کيسبلانکا اور دارالحکومت رباط بھي مظاہروں کي زد پہ رہا اور مظاہرين بدعنوانيوں کے خاتمے اور سماجي انصاف کے حق ميں نعرے لگارہے تھے-
اتوار کے روز بھي مراکش کے مختلف شہروں ميں ايسے ہي مظاہرے ہوئے تھے جسکے دوران پوليس اور مظاہرين کے درمياں جھڑپيں ہوئي تھيں-مراکش کے بادشاہ نے ملک ميں سياسي اصلاحات اور اپنے بعض اختيارات ملک کے ديگر عہديداروں کو منتقل کرنے کا وعدہ کيا ہے تاہم مخالفيں ان اصلاحات کو کافي نہيں سمجھتے - حکومت مراکش نے نومبر کے مہينے ميں پارليماني انتخابات کرائے جانے کا بھي اعلان کر رکھا ہے-...........
/169