ابنا: یہ اجلاس اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا اور اس میں اس یونین کے داخلی موضوعات اور مسائل پر بات چیت کی جائے گي۔
اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کے جنرل سیکرٹری علی کریمیان نے اس اجلاس کے آغاز پر اس کی پانچ سالہ سرگرمیوں کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اس یونین کے دنیا کے بتیس ممالک سے دو سورکن ہیں اوریوں یہ جغرافیائی اور ارکان کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی میڈیا تنظیم میں تبدیل ہو گئي ہے۔علی کریمیان نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی واقعات خاص طور پر اسلامی بیداری کی نئي لہر میں عوامی مطالبات پر توجہ دینے میں بہترین یکجہتی اور تعاون اس یونین کے اہم ترین نتائج میں شمار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کے موقع پر اس کے ارکان کے پروگراموں کا تیسرا فیسٹول، میڈیا وسائل و آلات کی دوسری نمائش اور اسلامی فلموں کا تیسرا بازار بھی لگایا گيا ہے۔............ /169