25 ستمبر 2011 - 20:30

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ چودہ مارچ گروپ، شام اور لبنان پر حملہ کرنے کے لیے مغرب کو اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ شیخ نبیل فاروق نے سعدحریری کی زیرقیادت چودہ مارچ گروپ کا نام لیے بغیر کہا کہ آج لبنان میں ایک گروپ بڑی طاقتوں کو لبنان اور شام پر ایک نیا حملہ کرنے کی ترغیب دلانے اور اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی صدر کا موقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالم اسلام عرب دنیا اور مسئلۂ فلسطین کے بارے میں امریکی وعدے جھوٹے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں فلسطینی مملکت کے قیام کے لیے فلسطینیوں کی درخواست کو ویٹو کر دے گا۔............

/169